ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد میں 7 دن کے اندر 50 فیصد کمی کرے: ہندوستان

پاکستان اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد میں 7 دن کے اندر 50 فیصد کمی کرے: ہندوستان

Tue, 23 Jun 2020 22:44:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 23 جون (آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے منگل کو پاکستان سے کہا کہ وہ اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد اگلے سات دن کے اندر 50 فیصد کم کرے۔اسی کے ساتھ ہی اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بھی اسی تناسب سے اپنی افرادی قوت میں کمی کا اعلان کیا۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ پاکستان ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی جاسوسی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور دہشت گرد تنظیموں سے ان کا رابطے ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسلام آباد میں حالیہ دو ہندوستانی عہدیداروں کے اغوا اور ان کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ سلوک کا بھی ذکر کیا ہے۔ وزارت نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عہدیداروں کے ساتھ سلوک ویانا معاہدہ اور سفارتی عہدیداروں اور سفارت خانے کے عہدیداروں کے ساتھ معاہدے پر دوطرفہ معاہدوں کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے برعکس یہ سرحد پار سے ہونے والے تشدد (ہندوستان میں) اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ایک بڑی پالیسی کا فطری حصہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس لئے ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کہاکہ یہ (ہندوستان) اس کے بجائے اسی تناسب سے اسلام آباد میں اپنی موجودگی کو بھی کم کرے گا۔ یہ فیصلہ سات دن میں نافذ ہوگا، پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


Share: